نیک لوگوں کی صحبت دل میں خوف خدا پیدا کرتی ہے،الیاس قادری

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ دعوت اسلامی محمدالیاس قادری نے فیضان مدینہ میںمدنی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک نے اپنے اولیا کو بندوں میں پوشیدہ رکھا ہے بعض اوقات پہچان نہیں ہوپاتی، جوشخص نیک ہو اس کے بارے میں اچھا گمان اورحسن ظن رکھنا چاہیے جو دوسروں کو برااور خود کو اچھا سمجھتا ہے وہ خود برا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نیک اور اللہ سے ڈرنے والوں کی صحبت دل میں اللہ کا خوف پیدا کرتی ہے۔