بلاول زرداری کا مخدوم امین فہیم اورشاہنوازبھٹو کو خراج عقیدت

156

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلاول زرداری نے مرحوم شاہنواز بھٹو کی62ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاہنواز بھٹو کی شخصیت جمہوریت پسند فکر اور انقلابی سوچ کا امتزاج تھی۔پارٹی کے سابق سینئروائس چیئرمین مرحوم مخدوم امین فہیم کو ان کی پانچویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرحوم مخدوم امین فہیم معتدل مزاج و دوراندیش رہنما تھے، سیاست میں جمہوری روایات و اقدار کے امین تھے۔