جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی موبائل ایپ بچہ فائنڈر متعارف

159

کراچی ( پ ر )بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے روشنی ہیلپ لائن کی جانب سے کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں گمشدہ اور لاوارث ملنے والے بچوں کی گمشدگی کی پورٹنگ کے لیے پاکستان کی پہلی مخصوص جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی موبائل ایپ بچہ فائنڈر متعارف کرائی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب تھے ۔ مرتضیٰ وہاب نے بچہ فائنڈر ایپلیکیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ایپلیکیشن کی خصوصیات واقعی قابل تعریف ہے اور اسکے لیے روشنی ہیلپ لائن 1138 مبارک باد کی مستحق ہے ان کے اس اقدام سے والدین لاپتا بچوں کے حوالے سے شکایات درج کراسکیں گے اور اس شکایت کا ازالہ بھی جلد ممکن ہوگا ۔بچہ فائنڈر ایپلیکیشن لاپتا بچوں کی تلاش میں بھی مددگار ثابت ہوگی ۔ روشنی ہیلپ لائن کے سربراہ محمد علی نے گمشدہ بچوں کی تلاش میں مددکیلیے تیار کی جانے والی موبائل ایپ(بچہ فائنڈر) کے افتتاح کی تقریب میں صحافیوں کو آگہی فراہم کی گئی۔