پاکستان فشر فوک کے زیراہتمام ماہی گیر ی کے عالمی دن پراجتماع

193

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فشر فوک رورم کی طرف سے 21 نومبر “ماہی گیری کا عالمی دن” کے موقع پر “ماہی گیروں کے حقوق کا تحفظ اور جزائر پر ماہی گیروں کی خودمختیاری” کے زیر عنوان ایک بڑا ماہی گیر اجتماع منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ماہی گیروں کے عالمی دن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فشر فوک فورم کے مرکزی چیئرمین محمد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان فشر فوک فورم 1998 سے لیکر 21 نومبر- ماہی گیروں کا عالمی دن بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فشر فوک فورم ماہی گیروں کی وہ واحد تنظیم ہے جس نے ماہی گیروں کی اپنی پہچان اور اہمت کا احساس دلایا اور گزشتہ دو دہائیوں کی مسلسل جدوجہد کے دوران ہم ماہی گیروں نے ملکی سرحدیں پار کر کے دنیا میں اپنا منفرد مقام حاصل کیا ہے۔