بجٹ شفافیت کی صورتحال ،سی پی ڈی آئی نے رپورٹ جاری کردی

110

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سماجی تنظیم سی پی ڈی آئی کی جانب سے پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں وفاقی ،صوبائی اور مقامی حکومتوں کے بجٹ سازی کے عمل میں کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،سندھ میں ڈرائنگ روم بجٹ بنائے اور پیش کیے گئے ہیں۔ان خیا لات کا اظہا رغیر سرکاری تنظیم سینٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انیشییٹوز (سی پی ڈی آئی) کے صوبائی کوآرڈینیٹرسندھ توفیق وسا ن اور ضلعی کو آرڈینٹر اورکونسل فار پار ٹسپٹری ڈویلمنٹ اشتراکی ترقی کونسل کی سربراہ ڈاکٹر بلقیس رحما ن نے ہفتے کے روز کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ توفیق وسا ن نے کہا کہ مقامی حکومت کے بجٹ ارکان اسمبلی کی سفارشات پر بنائے گئے ،بلدیاتی اداروں کے بجٹ کی تیاری میں عوامی رائے نہیں لی گئی، وسائل کی تقسیم پر سندھ میں کوئی فارمولا پیش نہیں کیا گیا،این ایف سی ایوارڈ پر سندھ میں بہت شور شرابا کیا گیاجبکہ صوبائی فنانس کمیشن پر سندھ میں اب تک کوئی فارمولا نہیں دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آخری بار ارباب غلام رحیم کے دور میں صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ جاری کیا گیا تھاپیپلز پارٹی کے دور میں آج تک صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ جاری نہیں کیا گیا ہے۔