ریلوے اراضی پر قبضہ، کامران ٹیسوری کیخلاف مقدمہ درج

106

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس نے رہنما ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کامران ٹیسوری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے ایم کیو ایم پی آئی بی کے رہنما کامران ٹیسوری کے خلاف ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضے کی دفعات کے تحت ریلوے سٹی اسٹیشن تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 2020/47 درج کرلیاہے۔کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے، ہم اس مقدمے میں سرخرو ہوں گے۔ایف آئی آر کے مطابق کامران ٹیسوری نے ریلوے زمین پر غیر قانونی تعمیرات کررکھی ہیں۔ تیجوری ہائٹس نامی پروجیکٹ میں 2 ہزار 783 اسکوائر یارڈ زمین ریلوے کی ہے۔ مقدمے میں زمین پر قبضے کی دفعات بھی شامل ہیں۔ریلوے پولیس کے مطابق کامران ٹیسوری نے ریلوے زمین پر غیر قانونی تعمیرات کررکھی ہیں۔