توہین رسالت پر کوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا،عبدالوحید

158

جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ عبدالوحید شیخ نے گلشن معمارمیںتحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی افسوس اور شرم کا مقام ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے مغربی ممالک کی جانب سے نبی اکرمﷺ کی شان میں بار بار گستاخی کی مذموم حرکت کی جارہی ہے پہلے ڈنمارک ناروے ا ہالینڈ اور اب پھر فرانس کی جانب سے رسول اللہ ﷺ خاکوں کی اشاعت کی ناپاک جسارت کی گئی یہ ان کا ہمارے ایمان کی جانچ کا پیمانہ ہے ہم اس مذموم حرکت پر خاموش کیسے بیٹھ سکتے ہیں؟کانفرنس سے کانفرنس سے امیرضلع شمالی محمدیوسف،جنرل سیکرٹری ضلع شمالی عرفان احمد ، ابو الضیاء پرویز اور ابوالخیر ملک نے بھی خطاب کیا ۔