ڈیفنس :ڈاکو ایک کروڑ کا سونااور ہیرے لوٹ کر فرار

237

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، ڈکیت ایک بنگلے سے بھاری مالیت کا سونا، ہیرے اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ذرائع نے بتایاکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں ایک بنگلے میں ڈکیتی کر کے ڈاکووں نے مبینہ طور پر ایک کروڑ مالیت کا سونا اور ہیرے لوٹ لیے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے واردات کے دوران 20 لاکھ روپے کیش رقم بھی لوٹی، 4 ملزمان اسلحے کے زور پر بنگلے میں داخل ہوئے تھے، تلاشی کے دوران ملزمان نے گھر کا سامان بھی باہر نکال پھینکا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں ڈکیتی کا واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ ملزمان جاتے ہوئے اہل خانہ کے موبائل فون بھی لے گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔