سڑک کنارے لگے درختوں کی کٹائی پر سعید آفریدی کا نوٹس لینے کامطالبہ

90

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ضلع عربی میں شیر شاہ کی سڑک پر انتظامیہ کی جانب سے درخت کاٹنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔ سعید آفریدی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے لیے دنیا بھر میں درخت لگائے جارہے ہیں۔سائٹ ایریا کی انتظامیہ سڑکوں پر درخت کاٹ کر ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔