سرکاری اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ

144

کراچی (پ ر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی قائدین نے اپنی جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈسٹرک سینٹرل کراچی میںاے سی لیاقت آباد زین العابدین چنا کی تاجروں صنعتکاروں دوکان داروں اور ریڑھی والوں سے جرمانے کے نام پر بتہ خوری عروج پر لاک ٹائون اور کرونا کی وجہ سے تاجر معاشی طور پر غیر مستحکم اور پریشان ہیں تاجر ملک کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تاجروں کو پریشان اور ناجائز بھتہ خوری کسی صورت میں ملک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اعلی حکام اداروں میں کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈائون کریں اور محکمہ جاتی کاروائی کریں ۔