علامہ خادم رضوی کی وفات قومی سانحہ ہے،مفتی محمدجان نعیمی

185

کراچی ( پ ر)مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے امیر مفتیء اعظم سندھ صاحبزادہ مفتی محمدجان نعیمی نے امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کے سانحہء ارتحال پر دلی رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ امام عزیمت،صاحب غیرت وحمیت، پاسبان ناموس رسالت،محافظ عقیدہء ختم نبوت،امیر المجاہدین،شیخ الحدیث حضرت مولاناحافظ خادم حسین رضوی کا وصال عالم اسلام کے لیے عظیم سانحہ ہے۔