مزار قائد بے حرمتی کیس‘ مزار بورڈ کی درخواست پر گواہ کا بیان قلمبند

258

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے مزار قائد کی بے حرمتی کے خلاف مزار بورڈ کی درخواست پر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر ایک گواہ کا بیان
قلمبند کرلیا۔ فاضل عدالت نے مقدمے کا دوسرا گواہ10 دسمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ گواہان کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد عدالت درخواست کے قابل سماعت ہونے نہ یاہونے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ یاد رہے کہ 18 اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ مروجہ طریقہ کار کے تحت مجسٹریٹ کو درخواست دی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی کہ مزار قائد کے تحفظ و تقدس سے متعلق قانون کی شقوں کے تحت مریم نواز، کیپٹن(ر) صفدر اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنمائوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ درخواست گزار منیجرایچ آر مزار قائد بورڈ غلام اکبر میمن ہیں۔