ایل این جی کی فراہمی کے لیے میٹروگیس اور کے پی ٹی میں معاہدہ

519

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملک بھر میں ایل این جی کی فراہمی کے لیے میٹروگیس اور کے پی ٹی میں معاہدہ طے پاگیا اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کے پی ٹی کے جی ایم آپریشنز ریئر ایڈمرل زکاء الرحمٰن اور میٹروپرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او اویس میر نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس موقع پر چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر،سراج قاسم تیلی اور دیگرشخصیات بھی موجود تھیں ۔ ملکی معیشت کی ترقی میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق انڈسٹریز کو سہولتوں کی فراہمی کے سلسلے میں یہ معاہدہ معاون ثابت ہوگا اس کے ساتھ گھریلو صارفین کو بھی ایل این جی کی سہولت دستیاب ہوگی۔