عراق پر امریکی پابندی عارضی طور پر معطل

540

واشنگٹن نے ایران سے تیل برآمدگی کے حوالے سے عراق پر عائد پابندی کو 45 روز تک معطل کردیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک عراقی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عراق پر ایران سے تیل برآمد کرنے کے حوالے سے پابندی کو 45 روز تک معطل کردیا گیا ہے۔

امریکہ نے 2018 کے اواخر میں ایران کی صنعت توانائی کو بلیک لسٹ کردیا تھا تاہم عراق کو ایران سے تیل برآمد کرنے کی عارضی طور پر اجازت دے دی ہے جس کا مقصد عراق کا متعین وقت کے بعد ایران کے بجائے امریکی کمپنیوں کے ساتھ مستقل شراکت کرنا ہے۔

خیال رہے کہ عراق کئی سالوں کے اندرونی تنازعوں اور معاشی بحران کے باعث اپنی صنعت توانائی کی ایک تہائی آمدنی کیلئے ایرانی گیس، تیل اور بجلی کی برآمدگی پر انحصار کرتا ہے۔