پاکستان، افغانستان، برطانیہ، ترکی اور یورپی یونین کی کابل حملے کی مذمت

307

پاکستان، افغانستان، برطانیہ، ترکی اور یورپی یونین نے کابل راکٹ حملوں کی مذمت کردی۔

افغان میڈیا کے مطابق راکٹ حملے کابل کے گرین زون میں رپورٹ ہوئے جہاں متعدد غیر ملکی سفارت خانے اور غیر ملکی کمپنیاں موجود ہیں۔

ترجمان کابل پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے مختلف مقامات پر راکٹ حملوں کی اطلاعات ہیں تاہم اموات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق حملوں میں کئی افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

افغان حکومت نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کابل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی سفارتخانے نے کابل راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصےسےمشکلات میں گھرےافغان عوام کیساتھ ہیں۔

افغانستان میں یورپی یونین کےوفدنے اور ترکی  نے بھی  حملوں کی مذمت کی۔ترکی نے کہا ہے کہ کابل میں ہوئےراکٹ حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔