شاہ سلمان کا طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ

461

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے جی 20 اجلاس سے قبل ٹیلی فونک رابطہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے رجب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے جی 20 کانفرنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

دونوں مملک کے سربراہان کے مابین تعلقات کے فروغ اور استحکام پر بھی  بات چیت ہوئی۔

سعودی عرب رواں سال جی ٹوینٹی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب جی ٹوینٹی اجلاس ورچوئل کیا جا رہا ہے۔

جی ٹوینٹی اجلاس میں کورونا وبا اور معاشی بحران پر بحث ایجنڈے پر ہے۔ جی ٹوینٹی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

سعودی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی بحالی کے لیے عالمی تعاون مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔