کابل میں راکٹ حملے،طالبان کا اہم بیان آگیا

581

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو درجن راکٹ حملوں سے متعلق طالبان کا اہم بیان سامنے آگیا۔

ترجمان تحریک طالبان افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل کے گرین زون میں ہونے والے راکٹ حملوں سے طالبان کا کوئی تعلق نہیں۔

مختصر بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ طالبان عوامی مقامات پر اندھادھند فائر نہیں کرتے۔

دوسری جانب تاحال کسی گروہ، تنظیم یا جماعت نے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔کابل میں ہونے والے حالیہ حملوں میں بھی طالبان نے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

کچھ روز قبل کابل یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔اس حملے میں 25 افراد جان سے گئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق راکٹ حملے کابل کے گرین زون میں رپورٹ ہوئے جہاں متعدد غیر ملکی سفارت خانے اور غیر ملکی کمپنیاں موجود ہیں۔

ترجمان کابل پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے مختلف مقامات پر راکٹ حملوں کی اطلاعات ہیں تاہم اموات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق حملوں میں کئی افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔