ووٹ چوری کرنےوالوں کو سکون سے بیٹھنےنہیں دیں گے، سربراہ پی ڈی ایم

230

پشاور : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  ( پی ڈی ایم  ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عوام کےووٹ چوری کرنےوالوں کوآرام سے نہیں بیٹھنےنہیں دیں گے، کل پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کو کوئی بہانہ نہ ملا تو کہہ دیا کورونا کاخطرہ ہے، حکمرانوں کی طرف سے بہت کوشش ہوئی کہ جلسہ نہ ہو، ہمارے نزدیک حکومت خود ایک کورونا ہے جو عوام کے لیے نقصان دہ ہے، اس سے جان چھوٹ جائے تو قوم شفایاب ہوجائے گی۔

پی ڈی ایم سربراہ کا مزیدکہنا تھا کہ پی  ڈی  ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہوچکا ہے، پی ڈی ایم اپنے بنیادی مقاصد اورمنشور کااعلان کرچکی،ہمارا اگلا جلسہ 26 نومبر کو جے یو آئی کے تحت لاڑکانہ میں ہوگاجبکہ پی ڈی ایم کا جلسہ 30نومبر کو ملتان میں ہوگا۔

فضل الرحمن  نے مزید کہاکہ آنے والے دنوں میں ہم اگلا شیڈول بھی دیں گے، نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک معاشی انحطاط کا شکار ہوگیا،جس کے بعد ملک خطرے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پشاور کے شہری بی آرٹی کی حالت دیکھ کر ملک کی حالت جان سکتے ہیں، تاجر،مزدور،کسان سمیت سب پریشان ہیں،بی آرٹی پشاورکی بسیں دھکے پرچل رہی ہیں، ملک کو بچانے کیلئےتمام اداروں اورعوام کو ایک پیج پرہونا چاہیے۔