زوم ویڈیو کالز کے باعث پلاسٹک سرجری کے رجحان میں اضافہ

436

دبئی: زوم ویڈیو کالز کے دوران اچھا نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجری کے خواہشمند افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

گلف نیوز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محققین نے بتایا ہے کہ زوم پر خود اچھا نہ دِکھنے کے باعث پلاسٹک سرجری کے خواہشمند افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

برٹش ایسوسی ایشن آف ایستھیٹکس پلاسٹک سرجنز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق پلاسٹک سرجری کے لیے ورچوئل مشاورت میں 70 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دنیا بھر کے کاسمیٹک ڈاکٹرز اور پلاسٹک سرجنز نے پلاسٹک سرجری کے اس رجحان کو ‘زوم بوم’ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا کہ ویڈیو کالز پر ایک طویل وقت گزارنے کی وجہ سے مردوں سمیت کئی افراد نے کاسمیٹک سرجری کے لیے رجوع کیا ہے۔