جلسہ ہوا تو اپوزیشن پر مقدمہ کریں گے: حکومت کا انتباہ

239
بلاول کے بعد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

اجازت نہ ملنے کے باوجود اپوزیشن کا پشاور میں جلسہ کرنے کے اعلان پر حکومت نے قانون کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا تاہم اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے، ذاتی مفاد کے لئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کیسز بڑھنے کی صورت اپوزیشن رہنماؤں اور جلسوں کے منتظمین پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔