سی پیک کےخلاف سازش کرنے پر بھارت کو ناکامی ہوگی، وزیر خارجہ

306

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی، بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہےگا۔

شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کےخلاف سازش کرنےپربھارت کوناکامی ہوگی، سی پیک کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  چین بھی اقتصادی راہداری کی اہمیت سمجھتا ہے، چین نے سی پیک کی سیکیورٹی سے متعلق واضح پیغام دیا، پاکستان اورخطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سی پیک منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، ڈوزیئرمیں خدشات کو یواین سمیت عالمی فورمز پر اٹھائیں گے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔