ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے کورونا وائرس میں مبتلا

390

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ٹرمپ جونیئر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ وہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے یہ دوسرے بیٹے ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ اس سے قبل ان کا 14 سالہ بیٹا بھی اس وبا کا میں مبتلا ہوا تھا۔ اکتوبر کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں پہلا جلسہ کیا۔ جس میں امریکی صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور خود کو بہت زیادہ طاقت ور محسوس کر رہا ہوں۔