سندھ میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ

617

سندھ میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے اور موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ محکمہ وزیرتعلیم سعید غنی کی زیر صدارت ہونے والے اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔اجلاس  میں سیکرٹری اسکولز، سیکرٹری کالجز اور تعلیمی بورڈز کے چیئرمین شریک ہوئے، اجلاس میں کورونا کی صورت حال اور تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

سعید غنی نے بتایا کہ آج کےاجلاس کامقصداسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کرکےسندھ کاموقف طے کرنا ہے چاہتے ہیں سندھ میں تعلیم سےمتعلق اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سےفیصلےکیےجائیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کاموقف ہے 25نومبرتا 24دسمبربچوں کواسکول کےبجائےگھرپرتعلیم دی جائے اور اس دوران والدین کو اسکولز میں اساتذہ سے ہفتہ وار ہوم ورک دیا جائے۔