کورونا کی دوسری لہر: 24 گھنٹوں میں 42 اموات، فعال کیسز 34 ہزار سے متجاوز

371

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 جبکہ 7,603 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 974 ہوگئی.

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار 28، پنجاب میں 113,457 ،بلوچستان میں 16,699، خیبرپختونخواہ 43,730، گلگت بلتستان میں 4,406، اسلام آباد میں 26,177 اور آزاد کشمیر میں 5,911 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,799، پنجاب 2,826، خیبرپختونخوا 1,323، اسلام آباد 270، گلگت بلتستان 93، بلوچستان 158 اورآزاد کشمیر میں 134 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 28 ہزار 931 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 51 لاکھ 41 ہزار 403 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42 ہزار 752  ٹیسٹ کے دوران 2,843 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 42 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,613 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 5 کروڑ 79 لاکھ 5  ہزار 705 افراد متاثر، 13 لاکھ 77 ہزار 584 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 105 لاکھ 102 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔