دورہ نیوزی لینڈکیلیے قومی کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ

229

دورہ نیوزی لینڈ کیلیےقومی اسکواڈکےکوویڈ 19 ٹیسٹ  لاہور کے مقامی ہوٹل میں جاری ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھی ہوٹل میں رپورٹ کردیا ہے۔قومی اسکواڈ اور شاہینز میں شامل سپورٹ اسٹاف بھی مقامی ہوٹل پہنچ گیا۔55 رکنی قومی اسکواڈ 23 نومبر کی صبح 3بجے نیوزی لینڈکیلیے روانہ ہوگا۔

مقامی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو آج صبح 10 بجے تک ہوٹل میں رپورٹ کرنے کی چھوٹ دی گئی ہےتھی۔

 اسکواڈ میں شامل تمام اراکین کی کووڈ -19 ٹیسٹنگ بھی آج کو ہی کی جائے گی۔کووڈ- 19 ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کھلاڑی بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوئنٹی اور2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔