عمران خان نے انفرااسٹرکچر کا بیڑہ غرق کردیا، عظمیٰ بخاری

64

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے انفرااسٹرکچر کا بیڑہ غرق کردیا، 13ارب ڈالر کا قرضہ لے کر بھی ایک اینٹ نہیں لگائی گئی۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ شہبازشریف نے اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ میں اراضی کے حصول کے لیے
اربوں کی متاثرین کو ادائیگیاں کی۔دو ماہ سے راوی ریور پروجیکٹ کے متاثرین احتجاج کررہے ہیں لیکن پنجاب حکومت ٹی وی پر اس پروجیکٹ کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔میڈم فردوس جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے آپ اپنے نئے نویلے آقا کی خوشامد میں فیاض چوہان سے بھی آگے نکل گئی ہیں۔