دیوالی کی سرکاری تقریب آج کراچی میں ہوگی، ترجمان وزارت مذہبی امور

10

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی اور شخصی آزادی حاصل ہے، ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کی سرکاری تقریب پہلی مرتبہ کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے، تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت کئی وزراء اور سفرا بھی شریک ہوں گے، یہ بات وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے جمعے کو اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہی۔