شمس الدین سومرو نے ڈی جی ایس بی سی اے کاچارج سنبھال لیا

101

 

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں

(BS-21)ASکے آفیسر شمس الدین سومرو نے بحیثیت ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے چارج سنبھال
لیا۔ اس حوالے سے حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن لیٹر نمبر SOI(SGA&CD)-3/26/1993, dated20-11-2020کے مطابق گریڈ 21 کے آفیسر ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ، صوبائی محتسب سیکرٹریٹ شمس الدین سومرو کو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کا ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کی تعینات کے فوراً بعد ایس بی سی اے کراچی ہیڈ کوارٹر میں شمس الدین سومرو کی سربراہی میں ڈائریکٹر آف بلڈنگ کا ایک مختصراً تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ صوبے کی سیاسی قیادت کے وژن کو مکمل فالو کرتے ہوئے تمام امور میں دیانت داری کو مقدم رکھا جائے گا۔ عوامی خدمات کے اُصولوں پر کاربند رہیں اور ماتحت ملازمین سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی اُصولوں کے مطابق میرے فیصلوں سے قبل آپ کی مشاورت شامل حال رہے گی۔ انہوں نے اُمید کا اظہار کیا کہ آپ سب تعاون فراہم کریں گے جبکہ اداراتی اختیارات اور فرائض منصبی کو قانون کے مطابق رکھنا لازم ہے اس سلسلے میں میرا مکمل جائز تعاون آپ کے ساتھ رہیگا۔