کورونا کے باعث امارات نے ویزے وقتی طور پر بند کیے ‘طاہر اشرفی

173

لاہور(نمائندہ جسارت)چیئرمین پاکستان علما ء کونسل و معاون خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ برائے وزیراعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عرب اسلامی ممالک سے گزشتہ10 برس سے زیادہ بہتر تعلقات ہیں ، کورونا کی وبا کی وجہ سے متحدہ عرب امارات نے ویزے وقتی طور پر بند کیے ہیں،افواہیں پھیلانے سے پاکستان کے عرب اسلامی ممالک سے تعلقات غیر مستحکم نہیں ہو سکتے،کورونا ایک وبا ہے جس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا توکل علی اللہ کے خلاف نہیں ہے، شریعت اسلامیہ ہمیں توکل کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کا حکم دیتی ہے ۔یہ بات انہوں نے گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عشق مصطفی کا تقاضا ہے کہ ہم پڑوسیوں کے حقوق کا خیال رکھیں ، بچوں کو تعلیم دیں ، بہنوں بیٹیوں کو وراثت میں حق دیں ، ذخیرہ اندوزی ، ملاوٹ نہ کریں ۔