بلوچستان پولیس جعفرآباد کے لیے اقوام متحدہ کا ٹریننگ پروگرام شروع

326

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن آفس آن ڈرگ اینڈ کرائم کے تعاون سے بلوچستان پولیس نصیرآباد رینج کے لیے 8 دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع ہوگئے جوکہ رواں ماہ نومبر اور آئندہ ماہ دسمبر میںبھی جاری رہیں گے‘ اس سلسلے میں پہلے2 ٹریننگ پروگرام ہو چکے ہیں‘ ٹریننگ کا مقصد بلوچستان پولیس کی مختلف سطح پر محکمانہ استعدار بڑھانے، رویے میں بہتری، خود اعتمادی اور کسی بھی ہنگامی حالت میں کام کرنے کی استعداد میں اضافے کے لیے پولیس کے جوانوں کے حوصلے کو بلند اور تکنیکی مہارت کو اُبھارنا ہے۔ یو این او ڈی سی اسلام آباد سے آئی ہوئی ٹیم پروگرام مینجرسید صفی، پروگرام کوآرڈینٹر سید شاہ اور امبر عبداللہ پر مشتمل ہے جس نے ٹریننگ پروگرام کرائے ہیں۔ اختتامی تقریب میں ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی بلوچ اور ایس ایس پی جعفرآباد افتخار احمد نے شرکت کی۔