خادم حسین رضوی کا وصال عالم اسلام کیلیے سانحہ ہے، ابوالخیر زبیر

366

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے علامہ خادم حسین رضوی کے وصال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کا وصال اہلیان پاکستان بلکہ عالم اسلام کیلیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے وہ ایک سچے عاشق رسول تھے انہوں نے اپنی زندگی تحفظ ناموس مصطفیٰ ﷺ کی جدوجہد کرتے ہوئے
گزاری ۔ اللہ پاک علامہ خادم حسین رضوی کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔لواحقین سمیت ان سے تعلق رکھنے والوں سیوالوںسے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ وہ ان کے مشن کوجاری وساری رکھیں گے ۔