شہباز شریف کی پالیسیوں نے ادارے تباہ کردیے، پرویز الٰہی

338

لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی غلط پالیسیوں نے ادارے تباہ کردیے، تختیاں لگانے کے چکر میں ہوم ورک مکمل نہیں کیا گیا۔ یونیورسٹی آف گجرات کے میڈیکل فائنل ائر کے طلبہ نے چودھری پروزی الٰہی سے
ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ پرویزالٰہی نے سے کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد گجرات یونیورسٹی کے مسائل حل کر دیے جائیں گے۔ شہبازشریف نے غلط پالیسیوں کی وجہ سے گجرات اور سرگودھا یونیورسٹیوں کے طالبعلم رل گئے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں، شہبازشریف نے تختیاں لگانے کے چکر میں ہوم ورک مکمل نہیں کیا جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے تباہی کے دھانے پر ہیں، طلبہ پریشان نہ ہوں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔