سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی اپیل پر حکومت سے جواب طلب

373

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست میں وزارت دفاع کو 10 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وزارت دفاع نے جواب جمع نہ کرایا تو اس کیس کا فیصلہ کریں گے۔ جسٹس کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر سے مکالمہ کیا کہ آپ کے بقول مس کنڈکٹ ثابت ہونے کے بعد اسد درانی کو سزا ہو چکی جب سزا دی جا چکی ہے تو اس کی آزادی کو آپ کیسے سلب کر سکتے ہیں؟ آپ نے سزا کے طور پر درخواست گزار کی پنشن اور مراعات پہلے ہی ختم کر دیے جس پر طارق کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ میں ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کروں گا۔ کیس کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔