سکھر، چوری میں ملوث موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

444

سکھر (نمائندہ جسارت) موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کیخلاف پولیس کی کارروائیاں، چوری میں ملوث موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد، اصل مالکان کے حوالے۔ ترجمان پولیس کے مطابق سکھر پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے کارندے احسان بھٹی کو گرفتار کرکے 6 سے زائد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ برآمد شدہ موٹر سائیکلیں ضلع کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئیں تھیں۔ برمد شدہ موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں۔