خادم حسین رضوی کا وصال عالم اسلام کے لیے عظیم سانحہ ہے

260

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے ا میر تحریک لبیک پاکستان علامہ سید خادم حسین رضوی کے وصال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سید خادم حسین رضوی کا وصال عالم اسلام کے لیے عظیم سانحہ ہے۔ انہوں نے علامہ خادم حسین رضوی کے ورثاء اور تحریک لبیک پاکستان کے کروڑوں کارکنوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں علماء و مشائخ فیڈریشن آف پاکستان ورثاء اور تمام کارکنوں میں غم میں برابر کی شریک ہے۔ پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا ہے کہا آج لبیک لبیک یا رسول اللہ کا جذبہ بیدار کرنے والے عظیم رہنما ہم میں نہیں رہے، ان کے وصال سے مذہبی دینی پاکستان کی تاریخ میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔ دنیا بھر کی اسلامی مذہبی تاریخ میں جرأت مندانہ باب بند ہوگیا ہے۔ صاحبزادہ نقشبندی نے علامہ خادم حسین رضوی کے وصال پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور ان کے خاندان سمیت لاکھوں عقیدت مندوں و محبین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔