بااثر شخص نے محکمہ ریلوے سے زمین لیز پر لے کر گوٹھ کو زبردستی مسمار کردیا، رام چند

46

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) کنری کے گوٹھ رام چند کے رہائشی رام چند ولد سمھیر کولہی نے بااثر افراد کی جانب سے سرکاری اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رام چند نے کہا کہ کنری کی نبی سرواہ میرے نام سے ریلوے کی 13 ایکڑ سے زائد زمین پر گوٹھ آباد ہے، جس میں ہم کھیتی باڑی کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں، علاقے کے بااثر شخص اعظم جٹ نے مذکورہ زمین محکمہ ریلوے سے لیز پر لے کر گوٹھ کو زبردستی مسمار کردیا اور ہمارے گھر بھی گرا دیے، یہ ہماری آبائی جگہ ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نوٹس لے کر زمین واپس دلائیں۔