اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کی زندگی اجیرن کردی، ناصر خان

264

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے علاقے ٹاور مارکیٹ کے رہائشی محمد ناصر خان نے مہنگائی کیخلاف حیدرآبادپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ، بجلی ، گیس سمیت اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کی زندگی اجیرن کردی ہے جبکہ عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ملک سے مہنگائی اور غربت کا خاتمہ کریں گے لیکن صورتحال پہلے سے بھی ابتر ہوگئی ہے، غریب کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہوگیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کا صرف نوٹس نہ لیں بلکہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات بھی کریں۔