خواتین خود کفیل ہوکر معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں، نسرین سمیجو

246

کوٹری (پ ر) سماجی تنظیم تھردیپ کی جانب سے تعلقہ سہون کے بڈو جبل میں ایک روزہ ورکشاپ میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالحمید شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر مہتاب میمن، تھردیپ کے ضلع انچارج نسرین سمیجو، مانیٹرنگ آفیسر اشوک مالہی، ظفر حسین خاصخیلی، سعید سومرو، اسد کھوسو، بیٓ بی ناز، حاجانی سمیت یوسی سیکرٹری غلام رسول لاکھو، یوسی باجارا کے فوکل پرسن مظفر شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ تھردیپ کی ضلع انچارج نسرین نے بتایا کہ تھردیپ تنظیم کی جانب سے بہتر اقدامات کرنے سے یہاں کی خواتین خود کفیل ہوکر اور اپنے کام کو سیکھنے سے معاشرے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 80 لاکھ روپے 31 7گھروں میں دیے گئے ہیں جبکہ 232 گھروں میں آمدنی کو بڑھانے کے لیے مالی امداد کی مد میں 34 لاکھ روپے گاؤں میں مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔