بااثر افراد قبضہ ختم کراکر زمین واگزار کرائی جائے، محبوب ملاح

128

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے گوٹھ سنجر ملاح کے رہائشی محبوب ملاح نے اپنے بیٹے جمن ملاح کے ہمراہ پلاٹ پر قبضے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دیہہ جامشورو میں ہمارے دادا کی رجسٹرڈ زمین جس کا رقبہ دس ہزار فٹ ہے، پلاٹ کا سروے نمبر 223 ہے جو کہ میرے دادا مرحوم گل محمد ملاح کی ملکیت ہے، جن کی وفات کے بعد یہ ہماری زمین ہے، اس کے اصل کاغذات ہمارے پاس ہیں لیکن بااثر افراد نے قبضہ کرلیا ہے، فوری طور پر قبضہ ختم کراکر زمین واگزار کرائی جائے۔