حیدرآباد :ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

272
حیدرآباد ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تحت 8 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیاجارہا ہے

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن حیدر آباد، جامشورو اور شہید بے نظیر آباد کے ہاؤس جاب ڈاکٹرز نے آٹھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر روشن چانڈیو، غفران میمن، ڈاکٹر کاشف شر ودیگر نے کہاکہ پیپز یونیوسٹی اسپتال شہید بے نظیر آباد کے ہاؤس آفسیر اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں لیکن افسوس کے گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں جو کہ ظلم کی انتہا ہے۔ مظاہرین نے ایم ایس کیخلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے فوری طور پر تنخواہوں کا مطالبہ کیا۔