سکھر، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ،  ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، ساتھی فرار

363

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں پولیس مقابلہ، تھانہ پٹنی کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، ساتھی فرار۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق تین روز قبل تھانہ سی سیکشن کی حدود سے گرفتار زخمی ڈاکو اپنے ساتھیوں سے مل کر رکشہ چھین کر فرار ہوگئے تھے، گرفتار ڈاکو کے قبضے سے دو روز قبل چھینا گیا رکشہ، ٹی ٹی پستول، میگزین اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ڈاکو پولیس مقابلوں، چوری، ڈکیتی سمیت متعدد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا، جس کی شناخت عرفان انصاری کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار زخمی ڈاکو کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔