جیکب آباد، دو نوسرباز خواتین نے صراف کی دکان  سے 13 لاکھ مالیت کے زیورات لے کر فرار

82

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں دو نوسرباز خواتین نے صراف کو لوٹ لیا، 13 لاکھ کی مالیت کے زیورات لے کر فرار، پولیس غائب۔ جیکب آباد کے سٹی تھانے کی حدود میں مشہور بانو بازار میں واقع جیولرز دلیپ کمار کی دکان پر دو نوسرباز خواتین خریداری کے بہانے آئیں اور سونے کی چین کا باکس دیکھتے ہی دیکھتے لے اڑیں۔ یہ خبر پورے شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی، تمام جیولرز سمیت شہری جمع ہوگئے۔ واقع پر صرافوں میں اضطراب پھیل گیا۔ چوری کردہ باکس کی مالیت 13 لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے۔ اس موقع پر جیولرز دلیپ کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ دن دہاڑے دو نامعلوم لڑکیوں نے سونے کی چین کا باکس لے اڑیں، پولیس اطلاع کے باوجود وقت پر نہیں پہنچی۔