گلگت بلتستان عمران خان کے چاہنے والوں کا گڑھ ثابت ہوا

145

شہدادپور (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنمائوں منوچر گجر، رانا وقار، سید منصور شاہ و دیگر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان آخر کار وزیراعظم عمران خان کے چاہنے والوں کا گڑھ ثابت ہوا۔ گلگت بلتستان کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ووٹ کی پرچی سے ملک مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کو مسترد کیا۔ بلاول زرداری اور مریم صفدر کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوچکا۔ گلگت بلتستان کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ دے کر تحریک انصاف کی مقبولیت پر تصدیقی مہر لگا دی۔ اب گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور گلگت بلتستان کے عوام تحریک انصاف اور عمران خان کی قیادت پر جس طرح سے انہوں نے اعتماد کیا، اسی طرح تحریک انصاف کی نئی بننے والی حکومت گلگت بلتستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامعہ پہنائے گی۔ منوچر گجر، رانا وقار، سید منصور شاہ نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان مریم نواز اور بلاول زرداری کے مقابلے میں کامیاب الیکشن مہم جوئی کرنے پر مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، وفاقی وزیر مراد سعید، معاون خصوصی زلفی بخاری اور دیگر کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جیتنے والے تمام ممبرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔