بیلنس اسکورکارڈ جامع پرفارمنس مینجمنٹ ماڈیول آگاہی سیشن

525

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ (PIHRM) اور کارساز ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن (KEWO) نے مشترکہ طور پر ’’بیلنس اسکورکارڈ ایک جامع پرفارمنس مینجمنٹ ماڈیول‘‘ کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جو اب یورپ اور امریکا میں کارپوریٹ سیکٹر میں لاگو ہے۔نسٹ میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ڈین ڈاکٹر ندیم قریشی نے بیلنس اسکورکارڈ کی نمایاں خصوصیات اور اس کے نتیجے میں 70 خوش قسمت کمپنیوں میں اسمارٹ پرفارمنس مینجمنٹ کے لیے متوازن اسکورکارڈ سسٹم کو اپنانے اور نافذ کرنے پر روشنی ڈالی۔پی آئی ایچ آر ایم کے صدر ذکی احمد خان نے اپنے ریمارکس میں مینجمنٹ ڈیولپمنٹ کی اہمیت اور ملازمین کی ٹریننگ پر زور دیا اور پی آئی ایچ آر ایم اور کیئو کے مشترکہ منصوبے کی تفصیلات بیان کی۔