آئی بی اے کراچی میں نیا تدریسی ڈھانچہ متعارف

434

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آئی بی اے کراچی نے اسکول آف بزنس اسٹاڈیز(SBS)، اسکول آف اکنامکس اینڈسوشل سائنسز (SES) اور اسکول آف مئتھامیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس (SMCS) کے قیام کا اعلان کردیاجن کا اطلاق یکم جنوری2021 سے ہو گا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے عبوری ڈینز کے ناموں کا اعلان کیا جوایسوسی ایٹ ڈین، فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنس، ڈاکٹر سعیدغنی اور ایسوسی ایٹ ڈین فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹر ہما بقائی کی جگہ لیں گے۔ایسوسی ایٹ ڈینز کی مدت31 دسمبر کو ختم ہوگی۔ایسوسی ایٹ پروفیسر،ڈاکٹر واجد رضویٰ، پروفیسر ڈاکٹراسماء حیدر اور اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل کھوجہ کو بالترتیب SMCS,SES, SBS کا عبوری ڈین مقر کیا گیا ہے۔ اسکول آف بزنس اسٹاڈیز کا حصہ ہوں گے۔ اسکول آف اکنامکس اینڈسوشل سائنسز میںاورجبکہ اسکول آف مئتھامیٹکس اینڈکمپیوٹر سائنس میں او رشامل ہوںگے۔