حکیم شاہ اور طاہر سربازی کی استنبول ایکسپو میں شرکت

50

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)ترکی کے شہر استنبول میں ’’موساد ایکسپو ‘‘منعقد کی گئی جس میں دنیا بھر سے تجارتی وفود نے شرکت کی۔کراچی شہر کی نمائندگی آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین حکیم شاہ اور جنرل سیکرٹری طاہر سربازی نے کی۔حکیم شاہ اور طاہر سربازی نے’’ موساد ایکسپو ‘‘میں لگنے والے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ ’’موساد ایکسپو‘‘کی افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے تجارتی وفود شامل تھے۔حکیم شاہ اور طاہر سربازی نے ترکی کے وزراء اور سرکردہ کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کی۔ حکیم شاہ اور طاہر سربازی کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے۔