واپڈا نیشنل بینک کو ہراکر قومی ہاکی کا چیمپئن بن گیا

279

راولپنڈی (جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ 2020ء کے فائنل میچ میں پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک آف پاکستان کو شکست دیکر چیمپیئن شپ جیت لی۔ونر ٹیم پاکستان واپڈا کو 3 لاکھ ,رنر اپ نیشنل بینک کو 2 لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی سوئی سدرن کو 1 لاکھ روپے کیش پرائز انعام دیا جبکہ بیسٹ ٹورنامنٹ پلیئر پاکستان واپڈا کے رانا عبدالوحید کو 50 ہزار کیش پرائز سے نوازا.فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل و ایم این اے عامر کیانی تھے۔ان کے ہمراہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر, سیکریٹری جنرل اولمپئن آصف باجوہ,جنرل ر اصغر نواز, چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر, ممبران اولمپیئن کلیم اللہ، اولمپیئن خالد حمید,اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن خالد حمید,اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن وسیم فیروز,اولمپیئن رانا مجاہد علی,اولمپیئن خواجہ جنید,اولمپیئن دانش کلیم,سیکریٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل ر آصف ناز کھوکھر ، کرنل ر محسن علی خان,جی ایم ماڑی پیٹرولیم امجد علی,ایسوسی ایٹ سیکریٹری پنجاب رائے عثمان اکبر کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔مذکورہ فائنل جو پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک آف پاکستان کے مابین ہوا ،فائنل میچ مقررہ وقت کے اختتام تک ایک ایک سے برابر رہا واپڈا کی جانب سے علیم بلال نے اسکور کیا جبکہ نیشنل بینک کی جانب سے دلبر نے گول اسکور کیا۔بعد ازاں پینلٹی شوٹ آؤٹ کے نتیجے میں 0-2 سے پاکستان واپڈا نے چیمپیئن شپ کا فائنل جیت لیا۔ میچ کے امپائر سہیل اکرم جنجوعہ ,محمد ہارون جبکہ ریزرو امپائر امیر حمزہ تھے جبکہ ججز کے فرائض شفقت ملک,حمزہ,زاہد , اور ٹیکنیکل آفیشل کے محمد یعقوب نے سر انجام دیے۔دوسری طرف سوئی سدرن نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ایونٹ کی تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان نیوی اور سوئی سدرن کے مابین کھیلا گیا جس میں سوئی سدرن نے ایک کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔