ٹیسٹ چیمپئن شپ، آئی سی سی نے پوائنٹس سسٹم تبدیل کردیا

353

دبئی(جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے لیے پوائنٹس سسٹم تبدیل کردیا۔ آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پوائنٹس سسٹم تبدیل کردیا جس کے مطابق ٹیموں کی درجہ بندی مجموعی پوائنٹس کے بجائے پوائنٹس کی اوسط پر ہوگی۔آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں ہونے والے فیصلے کے مطابق 2021جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ٹیموں کی درجہ بندی مجموعی پوائنٹس کے بجائے حاصل کردہ پوائنٹس اور سیریز کے دستیاب پوائنٹس کے اوسط کی بنیاد پر کی جائے گی۔ علاوہ ازیں آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل میچز میں شرکت کی کم از کم عمر 15 سال مقرر کردی ہے۔