ہم پاکستان کا دورہ کرنے کے قریب ہیں ،آسٹریلوی کوچ

227

سڈنی(جسارت نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کا دورہ کرنے کے قریب ہیں، سیکیورٹی اچھی ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان نہ جائے۔ بیان میں کوچ آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پاکستان کا ایک خوبصورت ملک ہے، پاکستان کے لوگوں کا کرکٹ جنون زبردست ہے، ہماری ٹیم یہاں کا دورہ کرنے کے قریب ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 1998کے دورے پر ہم نے خوب انجوائے کیا تھا۔حالیہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف ایگزیکٹو محمد وسیم خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آرہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے بتایا تھا کہ پی سی بی جو بھی کام کررہی ہے پاکستان کے لیے کررہی ہے، فرنچائز اونرز سے پی سی بی کے معاملات ٹھیک نہیں یہ تاثر غلط ہے، اب پی ایس ایل 6کی تیاری جاری ہے، انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں آکر 2ٹی20میچز کھیلے گی۔