سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

210

کولمبو(جسارت نیوز)سری لنکن پریمیئر لیگ میں شامل پاکستانی فاسٹ بولر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔سری لنکن پریمیئر لیگ میں شامل کینیڈین کھلاڑی رویندرپال سنگھ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ۔کولمبو، کینڈی، گالے، ڈمبولا اور جعفنا کے شہروں کے نام سے منسوب 5ٹیمیں سری لنکن پریمیئر لیگ کا حصہ ہیں۔ ان ٹیموں کے درمیان 6 دسمبر تک مقابلے جاری رہیں گے۔ سری لنکن پریمیئر لیگ کی ٹیموں کے درمیان 23مقابلے ہونے ہیں۔قبل ازیں یہ ٹونامنٹ اگست میں شروع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث تاریخ تبدیل کرنی پڑی تھی۔